مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں مقاومت کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ میزائل حملوں سے صہیونی حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ خدشوت یسرائیل کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں جوابی حملوں کے پیش نظر ابھی تک صہیونیوں کو گھروں میں محصور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے صہیونی وزیر جنگ یواف گالانت نے غزہ کے اطراف میں رہائش پذیر صہیونیوں سے کہا تھا کہ طویل مدتی جنگ کے لئے خود کو آمادہ کریں۔
یاد رہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں کے محفوظ پناہ گاہیں کھولنے کا انکشاف کیا ہے۔ جہادی کمانڈروں کی شہادت کے بعد حماس اور تحریک جہاد اسلامی سمیت دیگر مقاومتی تنظیموں نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ